سکیورٹی خدشات: باجوڑ کی 3 تحصیلوں میں انسداد پولیو مہم ملتوی

Published On 01 May,2024 11:38 am

مالاکنڈ : (دنیانیوز) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر باجوڑ کی 3 تحصیلوں میں انسداد پولیو مہم ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ناوگئی، لوئی ماموند اور واڑہ ماموند میں انسداد پولیو مہم ملتوی کی گئی ہے۔

منگل کو انسداد پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔