کوٹ رادھا کشن : ٹی ایچ کیو ہسپتال میں لاکھوں روپے کی ادویات کی خرد برد کا انکشاف

Published On 01 May,2024 10:59 am

قصور: (دنیانیوز) ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں لاکھوں روپے کی ادویات و دیگر سامان کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے ۔

سٹور سے ادویات غائب ہونے اور یو پی ایس چوری بارے ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے ، انکوائری رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے سٹور کیپر نے سرکاری دوائیاں غائب کر کے فروخت کر ڈالیں ، قیمتی ادویات کا ریکارڈ ہی غائب کردیا گیا۔

5 سال سے تعینات سٹور کیپر عظیم ادویات کی خرد برد میں مبینہ طور پر ملوث قراردیا گیا ، ہسپتال کا ڈرائیور بھی الیکڑانک سامان فروخت و چوری کرنے میں ملوث ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے ہسپتال کا یو پی ایس بھی چوری کرکے فروخت کر ڈالا، انکوائری رپورٹ میں دونوں افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔