بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر سنگیتھ سیوان چل بسے

Published On 09 May,2024 09:09 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم ’کیا کول ہیں ہم‘ کے ڈائریکٹر سنگیتھ سیوان چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار کا ممبئی کے ایک ہسپتال میں علاج جاری تھا، ان کی موت کی حتمی وجہ کی تصدیق نہ ہوسکی۔

سنگیتھ سیوان نے ملیالم اور ہندی سینما میں کام کیا اور 1992 میں ان کی بنائی گئی ملیالم فلم ’یودھا‘ کو کلاسک سمجھا جاتا ہے۔

بالی ووڈ کے نامور اداکاروں نے سنگیتھ سیوان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔