غریب کو ریلیف: کراچی میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں بڑی کمی

Published On 09 May,2024 08:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمت میں واضح کمی کے بعد شہر میں روٹی کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے 120 گرام نان کی قیمت 17 روپے اور 100 گرام چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کردی ہے۔

کمشنرکراچی اور کنٹرولر جنرل پرائیسز اینڈ سپلائیز سید حسن نقوی نے آٹا، چینی، روٹی اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے نان کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں جن کے نوٹیفیکشن علیحدہ علیحدہ جاری کر دیے گئے ہیں۔

کراچی میں فی کلو آٹے کی ریٹیل قیمت 98 روپے، ہول سیل قیمت 93 روپے اور ایکس فلور ملز ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 90 مقرر کی گئی ہے، فائن چکی آٹے کی فی کلو ایکس مل قیمت 117 روپے، ہول سیل فائن آٹے کی قیمت 120روپے کلو، ریٹیل فائن آٹے کی قیمت 125 روپے فی کلو اور چکی کے آٹے کی قیت فی کلو123 مقرر کر دی گئی ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد کمشنر نے کراچی میں 120 گرام تندوری نان کی قیمت 17 روپے، 100 گرام چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کردی ہے۔