ممبئی :(دنیا نیوز) بھارتی شہر ممبئی کے سمندر میں بحریہ کوسٹ گارڈز کی سپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین نیوی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک اورمتعدد لاپتہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپیڈ بوٹ کے ٹکرانے کے بعد کشتی سمندر میں ڈوب گئی اور اس میں نیوی کے افسران سمیت 110 افراد سوار تھے۔
واقعے سے متاثر 80 کے قریب افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ دیگر ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے بھارتی بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سپیڈ بوٹ بھارتی بحریہ کوسٹ گارڈز کے زیر استعمال تھی۔ حادثے میں بچ جانے والے 4 افراد کی حالت ابھی تک تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔