غزہ: (دنیا نیوز) نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل مظالم میں کمی نہ آ سکی، صیہونی فورسز کی جانب سے وسطی غزہ اور اطراف میں گولہ باری اور ڈرونز حملے جاری، 24 گھنٹے میں مزید 45 فلسطینی شہید ،130 سے زائد زخمی ہو گئے۔
شجاعیہ محلے میں اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا جس میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد شہید ہوگئے، نصیرات پناہ گزین کیمپ پر حملہ میں 2 بچوں سمیت 4 افراد شہید ہوئے، ایک ہی خاندان 4 افراد کو ان کے خیمے میں شہید کیا گیا۔
صیہونی فورسز کی بمباری سے شہدا کی مجموعی تعدا د 42 ہزار 12 ہو گئی، 97 ہزار 720 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک بار پھر زمینی آپریشن شروع کر دیا، انخلا کے نئے احکامات کے پیش نظر کمال عدوان ہسپتال کو خالی کر دیا گیا۔