سمندری طوفان :فلپائن میں ہلاکتوں کی تعداد 66 ہوگئی

Last Updated On 17 September,2018 09:19 am

منیلا (دنیا نیوز ) طاقتور سمندری طوفان "منگ کھٹ "نے فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد چین کا رخ کرلیا جہاں اب تک دو افراد ہلاک اور پچیس لاکھ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

فلپائن میں ہلاکتوں کی تعداد 66 تک پہنچ گئی، پاورفل سمندری طوفان "منگ کھٹ " نے چین کا رخ کرلیا۔ گوانگ ڈونگ میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہینان اور گوانگ ڈونگ میں پچیس لاکھ لوگوں کو گھر بار چھوڑنا پڑا۔ طوفان سے ہانگ کانگ کے رہائشی علاقے ڈوب گئے۔

ٹرانسپورٹ اور پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں۔ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ بل بورڈز بھی سڑکوں پر گرے ہیں۔ چینی میڈیا نے مینگ کھٹ کو کنگ آف سٹورمز کا نام دے دیا۔

طوفان گوئی زو، چونگ کنگ میں بھی اپنا اثر دکھائے گا۔ حکام کے مطابق فلپائن کے بعد چین میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان منگ کھٹ کا زور منگل کی شام تک کم ہوگا۔