سعودی عرب پر ایک اور میزائل حملہ ناکام

Last Updated On 16 September,2018 11:11 am

ریاض (دنیا نیوز ) حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان اتحادی فوج کے مطابق سعودی عرب کے دفاعی نظام نے میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

میزائل سعودی عرب کے شہر جازان  کی جانب داغا گیا تھا، اس سے پہلے بھی کئی بار حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر میزائل حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔