'انڈیا کے خلائی راز آئی ایس آئی کو بیچنے کا الزام جھوٹ قرار'

Last Updated On 15 September,2018 10:02 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتیوں کے جھوٹ کا بھانڈا سپریم کورٹ نے ہی پھوڑ دیا۔ 24 برس قبل بھارت نے اپنے سائنسدان پر پاکستانی خفیہ ایجنسی کو خلائی پروگرام کے فروخت کا الزام لگایا تھا۔ واقعہ کو سپریم کورٹ نے جعلی قرار دیا۔

بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔1994 میں کیرالہ پولیس نے خفیہ سروس سے ملکر سائنسدان ایس نامبی نارائنن کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، سائنسدان پر دو مالدیپی خواتین کے توسط سے بھارتی خلائی پروگرام کے رازپاکستانی خفیہ ایجنسی کو فروخت کرنے کا الزام لگایا گیا۔

چوبیس برس بعد سپریم کورٹ نے نارائنن کے خلاف تمام الزامات اور جاسوسی کےسارے پلاٹ کوجعلی قرار دیا ہے۔