پیوٹن نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں دیکھیں

Last Updated On 13 September,2018 11:42 am

ماسکو (دنیا نیوز ) صدر ولادی میر پیوٹن نے روسی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں دیکھیں، وزیر دفاع جنرل سرگے شوئیگو بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صدر پیوٹن نے فوجیوں کو فائرنگ کرتے، ٹینکوں کو گولے برساتے اور جہازوں کو اپنے نشانوں کو ہدف بناتے دیکھا، جنگی مشقیں  واسٹاک دو ہزار اٹھارہ  گیارہ سمتبر کو شروع ہوئیں جن میں چین کے فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

یہ روس کی چالیس سالہ تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں ہیں جن میں تین لاکھ روسی فوجی، ایک ہزار طیارے اور چھتیس ہزار ٹینک حصہ لے رہے ہیں، مشقیں سترہ ستمبر تک جاری رہیں گی۔