کیلیفورنیا :مسلح شخص نے 5 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Last Updated On 13 September,2018 11:20 am

کیلیفورنیا (دنیا نیوز ) کیلیفورنیا کے شہر بیکرز فیلڈ میں مسلح شخص نے پانچ افراد کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔ امریکی میڈیا کے مطابق بیکرز فیلڈ میں مشکوک شخص نے مارکیٹ میں پہلے اپنی بیوی اور ایک شخص کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پھر قریب ہی ایک اور شخص پر فائرنگ کی، مسلح شخص نے گاڑی اغوا کرکے گھر میں موجود دو افراد کو بھی قتل کیا اور پھر پولیس کا سامنا ہونے پر خود کو گولی مار لی۔

پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔