رام مندر کی تعمیر بی جے پی کی اولین ترجیح ہے،بھارتی وزیر

Last Updated On 10 September,2018 08:44 pm

نئی دلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ رام مندر کی تعمیر بی جے پی کی اولین ترجیح ہے۔

اتر پردیش کے کوآپریٹو منسٹرمکت بہاری ورما نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ سپریم کورٹ اور حکومت ان کی ہے لہذا رام مندر بنا کر رہیں گے۔

ویڈیو وائرل ہونے پرانہیں جب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو وضاحتیں دیتے ہوئے بہاری ورما کا کہنا تھا کہ ہمارے سے مراد عوام تھے، بی جے پی نہیں۔