بلڈ پریشر ناپنے کیلئے الٹرا ساؤنڈ کا پیوند

Last Updated On 17 September,2018 12:16 pm

سان ڈیاگو(نیٹ نیوز) بلڈ پریشر ناپنے کا روایتی آلہ بہت بڑا ہوتا ہے جس سے فشارِ خون معلوم کرنے کیلئے خاص مہارت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اب جسم کی کسی بھی موٹی رگ سے پیوست ہوکر بلڈ پریشر ناپنے کا ایک سادہ برقی پیوند (الیکٹرانک پیچ) تیار کرلیا گیا ہے۔

نیچر بائیو میڈیکل انجینئرنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے سائنسدانوں نے ایک لچکدار الٹرا ساؤنڈ پیوند بنایا ہے جس میں ٹونومیٹر نامی آلہ کسی رگ کے اوپر پیوند کی صورت میں لگادیا جاتا ہے۔

یہ چھوٹا سا پیوند جلد کی چار سینٹی میٹر گہرائی میں موجود رگ کو دیکھتے ہوئے بلڈ پریشر نوٹ کرتا ہے ۔