آنتوں میں موجود بیکٹیریا بجلی خارج کرتے ہیں، نئی تحقیق

Last Updated On 14 September,2018 12:39 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیق کے مطابق انسانی آنتوں اور نظام ہاضمہ میں پائے جانے والے بیکٹیریا کئی دوسری اقسام کے بیکٹیریا سے زیادہ بجلی بنانے میں معاون پائے گئے ہیں، بعض بیکٹیریا بجلی خارج بھی کرتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پروفیسر ڈین پورٹنوئے اور ان کے ساتھیوں کی تحقیق کے مطابق ہمارے نظامِ ہاضمہ میں لاتعداد اقسام کے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو مفید بھی ہوسکتے ہیں اور مضر بھی۔ اس فہرست میں ایسے دونوں بیکٹیریا شامل ہیں جو مختلف طریقوں سے بجلی کی ہلکی مقدار خارج کرتے ہیں۔

پروفیسر ڈین کے مطابق اس فہرست میں لسٹیریا اور کلاسٹریڈیئم جیسے بیکٹیریا شامل ہیں جو رگوں کی بیماری گنگرین کی وجہ بنتے ہیں۔ پھر ان میں پروبایوٹکس سے وابستہ مفید بیکٹیریا کی بھی ایک طویل فہرست شامل ہے۔ اس دریافت سے ان کی کارکردگی، امراض یا کسی فائدے کے بارے میں جاننے میں بہت مدد ملے گی۔ دوسری جانب ماہرین کا خیال ہے کہ اس دریافت سے بدن کے اندر لگے پیوند (گرافٹ) کو بجلی کی فراہمی یا بیکٹیریا پر مبنی بیٹری بنانے میں بھی مدد مل سکے گی جس سے چھوٹے سینسر اور آلات کو چلانا ممکن ہوسکے گا۔