ڈرائیور کے بغیر چلنے والی جدید ٹیکنالوجی سے لیس موٹرسائیکل

Last Updated On 12 September,2018 10:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف آٹو مینوفیکچرنگ کمپنی بی ایم ڈبلیو نے اپنی نئی کانسیپٹ موٹرسائیکل متعارف کرا دی ہے جو خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بی ایم ڈبلیو کی آر 1200 جی ایس نامی موٹر سائیکل جدید ترین ڈرائیور اسسٹنٹس سسٹمز سے لیس ہے جو صرف گاڑیوں میں ہی نظر آتا ہے۔ بی ایم ڈبلیو کی موٹرراڈ ٹیکنالوجی اس موٹر سائیکل کو خود ڈرائیو کرنے کی صلاحیت دیتی ہے۔

بی ایم ڈبلیو کے مطابق وہ ایسی موٹر سائیکلیں بنانے کے قریب ہیں جن میں مختلف فیچرز جیسے آٹومیٹک ایمرجنسی بریکس اور ایکٹیو لین کیپ اسسٹ موجود ہوں گے۔