چاول کے دماغی صحت پر منفی اثرات؟

Last Updated On 12 September,2018 07:19 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) انسان کی غذا اس کے جسم پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے ۔ اس لئے اپنی صحت کا خیال رکھنے کیلئے اپنی غذا کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

غذا کا صحت سے یہ تعلق صرف جسمانی سطح پر نہیں ہے بلکہ دماغی اعتبار سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ آپ کی ذرا سی غفلت آپ کی یادداشت، شعوری وظائف اور جذبات پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

انہی غذاؤں میں سے ایک غذا سفید چاول ہیں۔ ہائی گلائسیمک انڈیکس غذائیں آپ میں ڈپریشن کے خطرات بڑھا دیتی ہیں۔ یہ غذائیں وہ ہوتی ہیں جن میں کاربوہائیڈریٹس زیادہ ہوتے ہیں۔ مخصوص قسم کے کاربو ہائیڈریٹس آپکے دماغ پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں جسکا نتیجہ ذہنی صحت کی تنزلی کی صورت میں آتا ہے، اسکے برعکس تحقیق کے وہ شرکا جو زیادہ فائبر، بغیر رس والے پھل اور سبزیاں کھاتے تھے انہیں ڈپریشن کم ہوتا تھا۔ کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں دراصل اچانک آپ کے بلڈ شوگر کو بڑھا دیتی ہیں جو انسولین کے اضافے کا سبب بنتا ہے۔