ایل جی کے جی 7 سیریز کے دو نئے اسمارٹ فون متعارف

Last Updated On 11 September,2018 08:27 pm

لاہور:‌ (دنیا نیوز) سمارٹ فونز کی دنیا میں‌ نیا اضافہ، ایل جی الیکٹرانکس نے آئی ایف اے نمائش میں دو نئے دلچسپ سمارٹ فون متعارف کرادیے ہیں۔

ایل جی الیکٹرانکس نے آئی ایف اے نمائش میں جی سیون ون اور جی سیون فٹ کے نام سے اپنے دو نئے دلچسپ سمارٹ فون متعارف کرادیے ہیں، یہ اسمارٹ فون ایل جی کے جدید جی سیون تھینک ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کئے گئے ہیں۔ دونوں نئے اسمارٹ فونز کم قیمت کے ساتھ اعلیٰ معیار کے فیچرز کے حامل ہیں۔

ایل جی کا جی سیون ون پہلا اینڈرائڈ فون ہے جو گوگل کے جدید ترین اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹمز کی جدت سے آراستہ ہے، یہ مارکیٹ میں اب تک کے سب سے ورسٹائل اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے۔ اس میں کوالکم اسنیپ ڈریگن 835 موبائل پلیٹ فارم کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے۔ اس میں دھول و پانی کو روکنے کے لیے آئی پی 68 کا میٹل رم ہے۔

جی سیون تھینک کی طرح ایل جی کے جی سیون فٹ میں اعلیٰ معیار اور انٹیلی جنٹ فیچرز جیسے اے آئی سی اے ایم، 32 بٹ ہائی فائی سکواڈ ڈی اے سی، بوم بکس اسپیکر اور ڈی ٹی ایس سراؤنڈ موجود ہیں۔