جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل

Last Updated On 04 October,2018 10:30 pm

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان اوپن ٹینس میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن اور فرانس کے رچرڈ گیسکٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

ٹوکیو میں عالمی اسٹارز اِن ایکشن، جاپان اوپن ٹینس کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے امریکہ کے فرانسس کو ہرا کر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنا لی۔ فرانس کے رچرڈ گیسکٹ بھی پری کوارٹر فائنل میں جیت گئے۔ فرانسیسی اسٹار نے آسٹریلیا کے نک کیریگاس کو شکست دی۔