فیض حمید مہرہ،عمران خان نےاستعمال کیا: فیصل واوڈا

Published On 10 December,2024 04:32 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر وسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید مہرہ تھا، عمران خان نےاستعمال کیا۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اوران کےحواری بانی کی جان لینے پر تلے ہوئے ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ کا بہت تاریخی دن ہے، فیض حمید چارج شیٹ ہو گئے، باقی گناہوں کی تفتیش جاری ہے،بانی پی ٹی آئی کیلئے اب آزمائش، امتحان اور مسئلے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے فیض حمید کو استعمال کیا، فیض حمید توایک مہرہ تھا،9مئی کا واقعہ پری پلان گیم تھی، فوج میں زبردست قسم کا احتساب ہوتا ہے،علی امین گنڈا پورکی بدمعاشی نہیں چلے گی، اب پاکستان کےلیے بہتری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز، باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی کورٹ میں ٹرائل میرے لیے سرپرائز نہیں ہو گا، یہ نہیں ہوسکتا عمران خان کا ٹرائل اورجگہ اورفیض حمید کا کسی اورمقام پر ہو۔

انہوں نے  کہا کہ فیض حمید کو بچانے کے لیے بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال دی، یہ سمجھتے تھے فیض حمید بچ جائے گا تو بانی بچ جائے گا۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا  کہ فوج کے طاقتور آدمی کا احتساب ہورہا ہے اور صحیح ہورہا ہے، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ باقیوں کو چھوڑ دیا جائے گا؟ فیض حمید بانی پی ٹی آئی اور ان کے حواریوں کے شواہد دے رہے ہیں، کئی سال سے کہہ رہا تھا کہ یہ تماشہ ہوگا، اب تو سب شکنجے میں آئیں گے، فیض حمید ان کی دکھتی رگ ہے، اس طوطے میں جان پھنسی ہوئی ہے۔