کراچی :(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مزدوروں کی محنت سے معیشت چلتی اور اشرافیہ پیسہ کماتی ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج یوم مزدورمنایا جارہا ہے، شہید قائد نےہمیں آئین دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید بھٹونےمزدوروں کوان کےحقوق دلوائے،مزدوروں کوان کی محنت کا صلہ ملنا چاہیے، شہید محترمہ نےمزدوروں کی جدوجہد کوآگےبڑھایا، آصف زرداری نےجنرل (ر)ضیا،مشرف کےاینٹی لیبرقوانین ختم کیے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی محنت کی وجہ سےدنیا بھرکی معیشت چلتی ہے، اشرافیہ مزدوروں کےخون پسینےکی محنت کی وجہ سےپیسہ کماتےہیں،پیپلزپارٹی دورمیں تنخواہوں میں دگنا اضافہ کیا گیا، ہمیں فخرہےصوبہ سندھ میں مزدوروں کےحق میں قانون سازی کی گئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے،سٹیل مل کی نجکاری کا سلسلہ جاری ہے، سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبےکامیاب ہوئے، حکومت پی آئی اے،سٹیل مل کوپرائیویٹ پارٹنرشپ کےذریعےبہتربناسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں سندھ اوربلوچستان کی حکومتیں تنخواہ میں زیادہ اضافہ کریں گی، حکومت کو نجکاری کےبجائےپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھنے کی تجویز دی، سٹیل مل کی زمین سندھ حکومت کی ہے، سندھ حکومت کی اِن پُٹ لیےبغیرسٹیل مل کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، وفاقی حکومت کواگرسٹیل مل نہیں چاہیےتوسندھ حکومت خرید کربہترچلائےگی۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم ملکی معیشت میں ترقی چاہتےہیں، ترقی کا مطلب یہ نہیں چند اشرافیہ کےکاروبارمیں ترقی ہو، جب مزدورترقی کرے گا تواس ترقی کومانیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ اب اقوامِ متحدہ اوراسلامی دنیا کوفلسطین کی آزادی کی بات کرنا ہوگی۔