قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عرفان سعادت سپریم کورٹ کے جج مقرر

Published On 01 November,2023 09:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا۔

وزارت قانون و انصاف نے جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عقیل احمد عباسی کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کردیا۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جسٹس عقیل احمد عباسی کی تقرری کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔