چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی لندن واپسی

Published On 15 November,2022 01:58 pm

لاہور:(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان زمان پارک سے واپس لندن روانہ ہوگئے۔

اپنے والد عمران خان کی عیادت کیلئے پاکستان آئے قاسم اور سلمان زمان پارک سے واپس لندن روانہ ہوئے، زمان پارک سے روانگی کے وقت سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

قاسم اور سلمان گزشتہ جمعرات کو پاکستان پہنچے تھے، دونوں نے اپنے والد کے ساتھ چند روز گزارے، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بیٹوں کی آمد کے باعث اپنی سیاسی مصروفیات کو محدود کر دیا تھا۔