سپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا

Published On 05 August,2022 02:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات چھپانے کے معاملے سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔

ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے لیے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کئے، انہوں نے تحائف بیچ کر رقوم کی تفصیلات بھی گوشواروں میں درج نہیں کرائیں۔