چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، قومی احتساب بیورو کی کارکردگی کا جائزہ

Published On 07 October,2020 03:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں قومی احتساب بیورو کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا کہ 2019 میں مجموعی طور پر 51 ہزار 591 شکایات موصول ہوئیں، نیب نے 46 ہزار 123 شکایات کو قانون کے مطابق نمٹا دیا۔

اس موقع پر چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، نیب کی کارکردگی کو قومی اور عالمی اداروں نے سراہا ہے، گیلپ سروے میں 59 فیصد افراد نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا، تمام وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی جائیں۔