کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات

Last Updated On 06 March,2019 03:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز اور شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔ حمزہ شہباز اور فیملی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

شہباز شریف بھائی سے ملنے کوٹ لکھپت جیل پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا۔ شہباز شریف کے ہمراہ حمزہ شہباز اور فیملی کی دیگر افراد بھی موجود تھے۔

دوسری طرف مریم نواز نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ والد سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل جا رہی ہیں۔ مریم نواز نے بتایا کہ دادی بھی ساتھ جا رہی ہیں، امید ہے والد ہسپتال جانے کے لئے دادی کی بات مان لیں گے، ان لوگوں کا شکریہ جو میاں نواز شریف کے صحت کے لئے دعا کر رہے ہیں۔