پی پی 165: بدوکی گاﺅں کا پی ٹی آئی گروپ ن لیگ میں شامل

Last Updated On 25 September,2018 05:10 pm

رائے ونڈ: (روزنامہ دنیا) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 165 کے گاؤں بدوکی میں تحریک انصاف گروپ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ایم این اے محمد افضل کھوکھر نے پی پی 165 میں اپنے بھائی امیدوار برائے ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر کی الیکشن مہم کے دوران دیال سنگھ گاؤں میں انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔

اس موقع پر کاہنہ گاؤں میں مرزا ایوب بیگ نے اپنی برادری سمیت مکمل حمایت کا اعلان کیا جبکہ بدوکی گاؤں میں پی ٹی آئی گروپ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ افضل کھوکھر نے گاؤں نبی بخش، سلطان پورہ اور پانڈوکی میں بھی جلسوں سے خطاب کیا۔