نادرا کی بنگالی، برمی اور بہاری افراد کو شناختی کارڈز جاری کرنے کی ہدایت

Last Updated On 20 September,2018 02:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نادرا کی جانب سے پاکستان میں 35 سال سے زائد مقیم بنگالی شہریوں کو بلاک کردہ اور نئے قومی شناختی کارڈز جاری کرنے کے لئے میگا سینٹرز اور برانچوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

دنیا نیوز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق نادرا کی جانب سے ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ایسے بنگالی، برمی اور بہاری افراد پر اعتراضات نہ لگائے جائیں جن کے والدین گزشتہ 35 سال سے پاکستان میں مقیم ہوں اور ان کے فنگر پرنٹس کی تصدیق نادرا کے ڈیٹا بیس کے ذریعے ہوتی ہو۔

کراچی میں ایسے بنگالی، برمی اور بہاریوں کے کارڈز بھی روکے جا رہے تھے جو اپنے قومی شناختی کارڈز کی تجدید کے لئے رابطہ کرتے تھے جبکہ نئے قومی شناختی کارڈ کے اجرا پر بھی اعتراضات لگائے جا رہے تھے۔