مصطفی قریشی اور روبینہ کی ازدواجی زندگی کے 50 سال مکمل

Published On 19 September,2020 10:03 am

لاہور، کراچی: (روزنام دنیا) سینئر اداکار مصطفی قریشی اور اِن کی اہلیہ گلوکارہ روبینہ قریشی آج اپنی شادی کی 50 ویں سالگرہ منائیں گے، ان دونوں کو پاکستان کی فلم انڈسٹری کی مثالی جوڑا قرار دیا جاتا ہے۔

مصطفی قریشی نے شادی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ میں خود کو خوش نصیب سمجھتا ہوں جو مجھے روبینہ جیسی شریک حیات ملی، جس نے زندگی کے ہر موڑ پر میرا ساتھ دیا۔ وہ بہت اچھی بیوی کیساتھ ذمہ دار ماں بھی ہے جس نے بچوں کی عمدہ تربیت کی۔

ندیم، جاوید شیخ اور ریما سمیت تمام فنکاروں نے جوڑے کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔