پیرس فیشن ویک ، ماڈلز نے ملبوسات کی نمائش کی

Last Updated On 25 September,2018 12:01 pm

پیرس (دنیا نیوز ) پیرس فیشن ویک کا شانداز انداز میں آغاز ہو گیا۔ ریمپ کے اردگرد فنکاروں نے رقص کیا جبکہ ماڈلز نت نئے ملبوسات کی نمائش کرتے رہے۔

نیویارک، لندن اور میلان کے بعد فیشن ڈیزائنرز نے اب اپنی دکان فرانس کے شہر پیرس میں سجا رکھی ہے۔ پہلے روز ملبوسات کی انوکھے انداز میں نمائش کی گئی۔

ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے تو ریمپ کے اردگرد فنکار رقص کرتے رہے۔ شو میں ڈیزائنرز 2019 کے موسم ِ سرما اور بہار کی کلیکشن متعارف کروا رہے ہیں۔ پیرس فیشن ویک میں 77 ڈیزائنرز 2 اکتوبر تک اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔