ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم آج رات دبئی روانہ ہوگی

Last Updated On 10 September,2018 06:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ 19 ستمبر کو کھیلے گی۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے قومی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور پریکٹس بھی کی۔ سرفراز احمد کی قیادت میں قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج رات علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوں گے۔

ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم سرفراز احمد، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت 6 ٹیمیں شریک ہیں اور ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔