کراچی: (دنیا نیوز) ملکی معیشت کےلئےاچھی خبر، نومبر2024 میں مسلسل چوتھے ماہ کرنٹ اکاونٹ 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملکی برآمدات میں 4 فیصد کا اضافہ ہونے کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ بہتر ہوا، رواں مالی سال 5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافے نے بھی اہم کردار ادا کیا ، نومبر 23 کے مقابلے نومبر 24 میں درآمدی بل میں 7 فیصد کمی ہوئی۔
جولائی 2013 کے بعد موجودہ کرنٹ اکاونٹ میں بڑا سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے، کرنٹ اکاونٹ فروری 2015 میں 80 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا۔