روپیہ مزید تگڑا، ڈالر دس ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا

Published On 03 October,2023 04:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ تگڑا ہونے لگا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دس ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 72 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی رد وبدل کے 286 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔