واشنگٹن:(دنیا نیوز) کورونا کی نئی لہر کے خوف کے باعث عالمی مارکیٹس میں مندی کے رجحان کے باعث امریکی خام تیل کی قیمت 10 فیصد گرگئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی لہر کے خوف کے باعث ائیرلائنز اور ٹریول گروپس کے شیئر بھی گر گئے ہیں۔
یورپی سٹاک مارکیٹ 3 فیصد گراؤٹ کا شکارہوگئی جبکہ امریکی ڈوؤ جون انڈکس میں اڑھائی فیصد کی کمی دیکھی گئی اور بلیک فرائیڈے ہونے کے باوجود امریکی مارکیٹس خریداروں سے خالی رہیں۔
امریکی خام تیل فی بیرل 7ڈالر 47سینٹ مبرینٹ خام تیل 7ڈالر 21 سینٹ فی بیرل سستا ہوگیا جس کےبعد برینٹ خام تیل 73ڈالر 77سینٹ فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 69ڈالر 51سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔
امریکی خام تیل 70 ڈالر فی بیرل سے کم رہنے پر پاکستان کے درآمدی بل میں کمی ہوگی جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں کمی ہوگی اوردرآمدی بل کم ہونے سے جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوگا۔