سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے غیرملکی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں

Published On 10 May,2024 03:27 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں شرکت کیلئے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں شرکت کرنے کیلئے ایران، سری لنکا، کرغزستان اور ترکمانستان کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئی ہیں، افغانستان کی ٹیم آج دس مئی کو پہنچے گی، ایشین والی بال لیگ میں چھ ممالک ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

سینٹرل ایشین والی بال لیگ کی ٹرافی کی رہنمائی کی تقریب آج جمعتہ المبارک کو ہو گی، تمام ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رہنمائی تقریب میں شرکت کریں گے، سینٹرل ایشین والی بال لیگ 11 سے 17 مئی تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔