اذلان شاہ کپ میں ہاکی ٹیم کی بہترین کارکردگی میرٹ پر سلیکشن کا ثبوت ہے: رانا مشہود

Published On 05 May,2024 06:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہاکہ قومی ہاکی ٹیم کی میرٹ پر سلیکشن کا کریڈٹ وزیراعظم شہبازشریف کوجاتا ہے۔

رانا مشہود احمد نے کہاکہ اذلان شاہ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل بہترین کارکردگی میرٹ پر سلیکشن کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی بروقت توجہ سے ہاکی ٹیم کی سلیکشن کا معاملہ حل ہوا ہے، ہاکی ٹیم ہماری توقعات پر پورا اتر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے خلاف ہماری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں، قومی ہاکی ٹیم ایک نئی ٹیم ہے اور اسے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ تمام قوم کو ہمارے ہاکی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔