لاہور: (دنیا نیوز) انتخابات سے ایک روز پہلے سوشل میڈیا پر تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بھرپور مہم جاری، پی ٹی آئی، پی پی پی اور پی ایم ایل این کے حمایتی ننھے بچے بھی سوشل میڈیا پر ووٹ مانگنے میں مصروف ہیں۔
انتخابات کے رنگ سوشل میڈیا پر بھی چھا گئے، پی ٹی آئی کے کارکن "تبدیلی لاہور سے"، پیپلز پارٹی کے جیالے "جیت کا نشان تیر" اور مسلم لیگ ن کے کارکنان "شہباز کو ووٹ سے نواز دو" کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹس کرنے میں مصروف ہیں۔
سوئٹزرلینڈ سے ایک جوڑا صرف پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے لیے پاکستان آیا ہے۔ ایک متوالے نے اگلا جمعہ ن لیگ کی حکومت میں پڑھنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کے ساتھ اہم رہنماء بھی ٹویٹر پر سرگرم ہیں۔ بچے بھی الیکشن کو لے کر پیش پیش ہیں۔ کرکٹرشاہد آفریدی کی بیٹیوں نے عمران خان کے لیے ووٹ مانگا۔
الیکشن 2018
— PTI (@PTIofficial) July 23, 2018
کرکٹر @SAfridiOfficial کی بیٹیوں عجوہ اور اسمارہ کا قوم کے نام پیغام، ملک کا مستقبل بدلنے کے لیے عمران خان کو ووٹ دیں۔ #AbSirfImranKhan pic.twitter.com/R4XMclglJY
پارٹیوں کی گہما گہمی سے دور کچھ ووٹرز کا نعرہ یہ بھی ہے کہ بھائی جو جیتے ہم اس کے ساتھ ہیں۔