خیرپور پولیس کا کچے میں آپریشن، بدنام زمانہ انعام یافتہ ڈاکو ہلاک، ساتھی گرفتار

Published On 08 May,2024 05:35 pm

خیرپور: (دنیا نیوز) پولیس نے فیض محمد بنڈو کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا۔

ایس ایس پی خیرپور کے مطابق پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سندھ کا بدنام زمانہ انعام یافتہ ڈاکو اظہر شاہ ہلاک ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکو اظہر شاہ پر سندھ حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپے انعام مقرر تھا، ہلاک ڈاکو نے آج صبح اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دو شہری مزدوروں کو حملہ کر کے قتل کیا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ اسی قوعہ کے بعد پولیس نے آپریشن کر کے ڈاکو کو ہلاک اور ساتھی کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے۔