عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ

Published On 08 May,2024 06:29 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ہو گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ ہو گیا۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے ہو گئی۔

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2254.80 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس سے نئی قیمت 2312 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔